ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کی وہ درخواست جسے مشرف نے قبول کرلیا تھا لیکن بعد میں پچھتانا پڑا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جلاوطنی کے دنوں میں اس وقت کے آمر پرویزمشرف نے میاں نوازشریف کی خوشدامن کی وفات پر میاں برادران کی شرکت کی مریم نواز کی صدررفیق تارڑکے ذریعے کی گئی درخواست قبول کرلی لیکن بعد میں ا±نہیں پچھتانا پڑاجس کا انکشاف خود سابق صدر رفیق تارڑ نے کی۔ دنیا نیوز کیلئے سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق صدر رفیق تارڈ نے بتایاکہ ”ایک مرتبہ مریم نوازشریف کا فون آیا اور کہنے لگیں کہ انکل میری نانی اماں فوت ہوگئی ہیں ، ابواورچچا کو جنازے میں شامل ہونے کی اجازت ہونی چاہیے جس پر میں نے تعزیت کی اور پرویزمشرف سے بات کرکے دوبارہ بتانے کی یقین دہانی کرائی۔پھرمشرف سے ٹیلی فونک رابطہ ہواتوا±ن کاموقف تھاکہ وہ آئیں گے تومیرے خلاف تقریریں کریں گے ،یہ ہوگا، وہ ہوگاوغیرہ وغیرہ لیکن میں نے دوبارہ درخواست کی کہ کچھ خیال کریں ، وہ جنازے میں آناچاہتے ہیں اور یہ انسانی حقوق کا بھی معاملہ ہے ‘۔ رفیق تارڑ نے بتایاکہ ان کے دلائل کے بعد پرویز مشرف نے کہاکہ ” 15,20منٹ میں دوبارہ آپ سے بات کرتاہوں ، میرے خیال میں اس وقت ساتھی جرنیلوں سے مشورہ کرناچاہیے ‘۔ تھوڑی دیربعد پرویزمشرف کا فون آگیا اورا±نہوں نے شریف برادران کے آنے کی اجازت دیدی لیکن واضح کیاکہ وہاں کوئی تقریر نہیں ہونی چاہیے تورفیق تارڑ نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اورکوئی بات نہیں اور پھر مریم نوازکو فون کرکے بتادیاکہ اجازت مل گئی ہے۔ رفیق تارڑ نے بتایاکہ ’اجازت دینے کے تین چاردن بعد مشرف آئے اور کہنے لگے کہ وہاں تو بہت تقریریں ہوئی ہیں ، مجھے بہت رگڑادیاگیاہے جس کے جواب میں رفیق تارڑ نے کہاکہ جنرل صاحب کبھی آپ نے یہ بھی سوچاکہ وہ کہاں تھے اور آپ نے کیا رگڑا دیاتو کہنے لگے کہ یہ بات تو ٹھیک ہے۔ ا±نہوں نے بتایاکہ عرفان صدیقی پریس سیکریٹری تھے اور نوازشریف یہ بھی سوچ رہے تھے کہ بھٹوکا منظردوہرایاجائے اوران الزامات میںان دنوں ضمانت بھی نہیں ہوسکتی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ا±نہوں نے بتایاکہ صدر کو ایوان صدر سے نکالنے کیلئے پی سی اولایاگیا اور جب ججوں کے پی سی او کے بارے میں علم ہواتومخالفت کی کہ پہلے ہی ملک میں حالات اچھے نہیں تو مشرف نے بتایاکہ ا±نہیں اطلاع ملی ہے کہ خلیل الرحمان خان کو سعودی عرب سے کروڑوں ریال ملے جو ججوں میں تقسیم کریں جس پر رفیق تارڑ نے ا±نہیں کہاکہ وہ کون معزز ہستی ہے جس نے آپ کو بتائی ہے۔مشرف نے پھر پوچھاکہ کیا آپ کو بھی پتہ ہے تو میں نے کہاکہ نہیں ، یہ محض افواہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…