لاہور(نیوز ڈیسک) حمزہ شہباز بلدیاتی انتخابات کیلئے متحرک ہو گئے ،این اے 126سے شفقت محمود کی کامیابی کے باعث پی ٹی آئی کا سیاسی زور توڑنے کیلئے (ن) کے دواراکین اسمبلی کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کی ضمنی انتخابی مہم سے فراغت کے بعد (ن) لیگ کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے سرگرمیاں دکھانا شروع کر دی ہیں جس کے لئے پارٹی رہنماو¿ں کوبھی متحرک کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں این اے 126کی نشست پی ٹی آئی کے پاس ہونے کے باعث اس پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں دو لیگی اراکین اسمبلی کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جس کے تحت پی پی 151میں میاں نصیر اور پی پی 152میں میاں یاسین سوہل بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں انتخابی مہم چلانے سمیت معاملات کے ذمہ دار ہوں گے۔