کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی پولیس نے داعش سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی فہرست مرتب کرنا شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں53 ملزمان کے کوائف جمع کرلیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے53 ایسے دہشت گردوں کی فہرست مرتب کی ہے جن کا تعلق داعش سے ہے ، فہرست میں شامل کیے گئے ملزمان علی رحمنٰ اور طیب کا تعلق کراچی سے ہے ، علی رحمنٰ اور طیب انجینئر ہیں ، عبداللہ منصوری کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے ، محمد عدنان اور محمد اصغر کا تعلق حیدرآباد اور کوٹری سے ہے۔عبداللہ یوسف عرف عبدالعزیز عرف ثاقب داعش کا امیر ہے ، شاہد کھوکھر حیدرآباد کا رہائشی ہے ، فہرست میں میرپور خاص سے تعلق رکھنے والا بلال بھی شامل ہے، ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، کاو¿نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ فہرست تفتیشی پولیس نے مرتب کی ہے تاہم اس میں سی ٹی ڈی کی معاونت بھی شامل ہے