پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی کسانوں کا احتجاج ختم سمجھوتہ ایکسپریس جلد بحال ہوجائیگی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)بھارت میں کسانوں نے ”ریل روکو“ احتجاج فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس جلد بحال ہوجائے گی۔ جنگ رپورٹر خالد محمود خالد کے مطابق سات روز سے جاری اس احتجاج کے نتیجہ میں 1100ٹرینیں بند ہو جانے سے بھارتی ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ انبالہ اور فیروزپور ڈویڑن میں ریلوے لائینز کے ساتھ کسانوں کے دھرنے کی وجہ سے سمجھوتہ ایکسپریس سروس معطل ہونے سے پاکستان اور بھارت کے کئی مسافر ایک دوسرے کے ملکوں میں پھنس کر رہ گئے تھے جبکہ ویزہ کی معیاد ختم ہونے والے مسافروں کیلئے ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کا انتظام کر کے مسافروں کو ان کے وطن روانہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ترجمان نے سمجھوتہ ایکسپریس کی وقتی طور پر معطلی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سمجھوتہ ایکسپریس معمول کے مطابق روانہ کی جاتی تو کسان پاکستانی مسافروں اور ٹرین پر حملہ کر سکتے تھے جس سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر بہت نقصان دہ اثرات پڑ سکتے تھے



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…