گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔واقعے کےخلاف ورثا نےایم ڈی واسا کےگھر کےباہراحتجاجاً پتھراو کیا اور گیٹ توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی۔ریسکیو ذرائع کےمطابق جناح روڈ پر فیضان نامی چار سال کا بچہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب اپنے والدین کے ساتھ جارہا تھا۔ کہ اچانک کھلے ہوئے مین ہول میں گرگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچہ کی لاش کو 3 گھنٹوں بعد نکال لیا۔ واقعے کے خلاف ورثا نے ایم ڈی واسا خالد رشید بٹ کے گھر پر کےباہر احتجا ج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے گھر پر پتھراوکیا اور گیٹ توڑ کر گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس اور اہل علاقہ کی مداخلت پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔مظاہرین کا کہناہے تھاکہ مین ہول سے چند گز کے فاصلے پر ایم ڈی واسا کا گھر واقع ہے ،اگر ایم ڈی واسا کے علاقہ میں ایسے واقعات پیش ا?ئیں گے تو شہر کے دیگر علاقوں کا کیا حال ہوگا۔