اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ کے وفاقی وزراءکے اختلافات سامنے آگئے ،خواجہ آصف نے اعتراف بھی کرلیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اہم وفاق وزراءکے اختلافات کھل کرسامنے آگئے ۔
اقتدار کے تیسرے سال میں جب نواز حکومت کو استحکام کی ضرورت ہے مگر ایسے میں کچھ معاملات وزیر اعظم کی مسلسل پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ اب کابینہ کے اہم وزرا ءبھی حکومت کے لیے درد سر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف اوروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار میں برسوں سے بول چال بند ہے ،وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ چار سال سے ان کی چوہدری نثار سے بول چال بند ہے ۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں کوئی بات دل میں نہیں رکھتا اور اگر بات غلط ثابت ہو جائے تو اپنے الفاظ واپس لے لیتا ہوں۔وفاقی کابینہ کے دونوں طاقتور وزیر وں میں صلح کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کوششیں بھی کامیاب ثابت نہیں ہوئیں۔جبکہ خواجہ آصف نے کہاکہ ان کے وفاقی وزیراحسن اقبال سے کوئی اختلافات نہیں ہیں بلکہ احسن اقبال ان کے چھوٹے بھائی ہیں اورخواجہ آصف نے کہاکہ وہ وزیراعظم نوازشریف کے گزشتہ پچاس سال سے دوست ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراءکی لڑائی سے ملک کوکوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…