اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ڈینٹل کونسل نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق تمام فائلوں تک وفاقی محتسب ادارے (نیب) کو رسائی دے دی . تحقیقاتی ٹیم نے کئی اہم ریکارڈ قبضے میں لے لئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا اور نیب کی تین رکنی ٹیم تحقیقات کے لئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئی جہاں پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل نے تحقیقاتی ٹیم کو ڈاکٹرعاصم کی فائلوں تک رسائی دے دی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ڈاکٹرعاصم کی جانب سے اپنے میڈیکل کالجز کو ناجائز فائدہ پہنچانے کے حوالے سے کئی اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں جب کہ ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے بھی نیب نے چھان بین شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نیب ڈاکٹر عاصم کے دور میں پی ایم ڈی سی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹرندیم اکبرکے ریکارڈ کی پہلے ہی چھان بین کرچکی ہے ۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردوں کی مالی معاونت اور کرپشن کے الزام میں 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ورنہ
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
تعلیمی ادارے 20 سے 25 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان
-
گاڑی مالکان کےلیے بڑی خبر، حکومت نے اہم اعلان کر دیا
-
درآمدی ایل پی جی کے مثبت اثرات؛ قیمتیں دھڑام سے نیچے آگئیں
-
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستان کو بڑا دھچکا
-
مفت سولر پینل اسکیم، عوام کے لئے بڑی خوشخبری آگئی!
-
پنجاب میں این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
-
سونا اور چاندی مزید سستے ہو گئے، فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی
-
حکومت کا بڑا ایکشن، مولانا فضل الرحمان اور اسعد محمود کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
مرد اور خواتین اساتذہ پر پابندی عائد
-
دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ساہیوال سے مبینہ بھارتی ایجنٹ گرفتار



















































