پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوامیں تبدیلی آگئی،پرویز خٹک کا تاریخی اعلان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے تمام 282 پولیس سٹیشنوں(تھانوں)اور پولیس چوکیوں کو ماڈل پولیس سٹیشنوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور اور بعض دیگر شہروں میں قائم کئے گئے جدید پولیس سٹیشنوں کی طرز پر صوبے کے تمام پولیس سٹیشنوں کی عمارات کی تعمیراتی بحالی اور مکمل تزئین و آرائش کے علاوہ ان پولیس سٹیشنوں میں تمام جدید سہولیات اور تربیت یافتہ عملہ بھی فراہم کیا جائے گا انہوں نے پولیس کی طرز پر سول بیوروکریسی کے تبادلوں ، تقرریوں اور تعیناتیوںکیلئے بھی ایک خود مختار اور آزادانہ نظام قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سول سروسز اصلاحات تجویز کرنے کی غرض سے سینئر وزیر بلدیات کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی قائم کردی ہے وزیراعلیٰ نے پولیس ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لینے کیلئے بھی وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان، ایم پی اے انیسہ زیب طاہر خیلی اور داخلہ و قانون کے صوبائی سیکرٹریوں پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کی ہے جو آئندہ بدھ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پولیس ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہاکہ سول افسروں کی ترقیوں،تبادلوں، تعیناتیوںاور دیگر اُمور سے متعلق وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ارکان کے اختیارات بھی ایک ایسے نظام کے سپر د کرنے کی ضرورت ہے جو آزادانہ اور خود کار طریقے سے ان معاملات کو قواعد کے مطابق نمٹائے اور اس مقصدکیلئے وزیراعلیٰ اور وزراءکے اختیارات صوبے کے چیف سیکرٹری اور صوبائی محکموں کو منتقل کئے جانے چاہئیں ۔چنانچہ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں جامع سول سروسز اصلاحات تجویز کرنے کیلئے صوبائی وزراءعنایت اﷲ خان، شاہرام خان ترکئی، محمد عاطف خان ، شاہ فرمان اور ایم پی اے انیسہ زیب طاہر خیلی پر مشتمل کمیٹی قائم کردی اجلاس میں کابینہ سب کمیٹی کے ارکان ، صوبائی وزراءعنایت اﷲ خان، شہرام خان ترکئی،محمد عاطف خان وشاہ فرمان، ایم پی اے انیسہ زیب طاہر خیلی، چیف سیکرٹری امجد علی خان، انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی،داخلہ و قبائلی اُمور اور قانون کے صوبائی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے محکمہ پولیس کو اپنا ٹریفک انجینئرنگ ڈپیارٹمنٹ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ صوبے کے تمام پولیس سٹیشنوں کو جدید پولیس سٹیشنوں میں تبدیل کرنے اور ان میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے پی سی ون تیار کریں انہوں نے کہاکہ پولیس سٹیشنوں کو ماڈرن بنانے کا کام تین سال میں مکمل کیا جائے گا جس کیلئے صوبائی حکومت تمام مطلوبہ مالی وسائل فراہم کرے گی پولیس ایکٹ میں مجوزہ ترامیم پر تبادلہ خیالات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی اور پولیس کی جانب سے ضلعی سطح پر پولیس اور بلدیاتی اداروں کے درمیان مربوط تعلقات کار قائم کرنے کے حوالے سے تجویز کی گئی ترامیم کا خیرمقدم کیا اور ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی سطح پر ناظمین اور کونسلروں اور انکے نامزد کردہ افراد پر مشتمل امن یا سیکورٹی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرور ت پر زور دیا انہوں نے کہاکہ یہ کمیٹیاں اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان قائم کرنے اور شرپسند و جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھنے میں پولیس کیلئے معاون ثابت ہو سکتی ہیں اجلاس کے دوران آئی جی پولیس نے پولیس ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر اجلاس کے شرکاءکو تفصیلی بریفینگ دی اور صوبائی و ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کی تشکیل نو کے علاوہ صوبائی اور ریجنل سطح پر پولیس شکایات اتھارٹی اور کریمنل جسٹس کوآرڈنیشن کمیٹی کے قیام کیلئے اقدامات تجویز کئے انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کے احتساب کیلئے محکمہ پولیس کے اندراحتساب بیور و قائم کرنے کے علاوہ بلدیاتی اداروں کے سامنے بھی پولیس کی جوابدہی اور احتساب کے اقدامات تجویز کئے ۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…