لاہور(نیوزڈیسک)این اے122،ووٹر لسٹوں مےں ردوبدل ،تحریک انصاف حکومت کو جھٹکا دینے کو تیار-ضمنی الیکشن کا نتیجہ سامنے آنے کے باوجود تحریک انصاف اور ن لیگ ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہیں، پی ٹی آئی نے این اے ایک سو بائیس میں ووٹ منتقل کئے جانے کے معاملےکی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی۔ چھ رکنی تحقیقاتی کمیٹی نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی کی سربراہی میں کام کرے گی۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں میاں اسلم اقبال، انیس علی ہاشمی ایڈووکیٹ، خرم قریشی، مہر واجد اور مہر فیاض شامل ہوں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ این اے ایک سو بائیس سے ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی افراد کے ووٹ آخری وقت میں دوسرے حلقوں میں منتقل کئے گئے۔