اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری محمدسرورنے این اے 144سے کامیاب آزادامیدوارریاض الحق کوتحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے ۔اس سے قبل ریاض الحق نے ایک نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہاتھاکہ وہ عوام کی مرضی سے منتخب ہوئے ہیں اپنے دوستوں سے مشورہ کے بعد کوئی بھی جماعت جوائن کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وہ حلقے کی عوام کی مرضی کے تابع ہیں جنہوں نے ان کودوبڑی جماعتوں کی بجائے ان پراعتماد کااظہارکیاہے اس لئے وہ اپنے حلقے کے عوام اوردوستوں سے مشورے کے بعد ن لیگ یاپی ٹی آئی میںشمولیت کااعلان کرینگے ۔