مظفر گڑھ (نیوزڈیسک)مظفر گڑھ میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے انصاف نہ ملنے پر دل براشتہ ہو کر تھانہ سٹی کے سامنے خود پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگالی جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔منگل کو خاتون کو تشویش ناک حالت میں پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) مظفرگڑھ منتقل کیا گیا تھا اور بعد میں انھیں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیاملتان کے نشتر ہسپتال کے ذرائع نے متاثرہ خاتون کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ سے ا ±ن کے جسم کا 80 فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا تھاڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) مظفرگڑھ اویس احمد نے بتایا کہ متاثرہ خاتون پولیس کی مخبر ہیں اور انھوں نے متعدد مطلوب مجرموں کو پکڑنے میں سی آئی اے پولیس کی مدد کی تھی ڈاکٹروں کو دیئے گئے بیان میں مذکورہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نور اور کانسٹیبل عبدالقیوم نے ان کا ریپ کیا تاہم ڈسٹرکٹ کے کسی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ حکام کو متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کو فوری طور پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا
مظفر گڑھ میں ریپ کی شکار خاتون کون تھی؟ڈی پی او مظفر گڑھ نے معاملے کو نیا رخ دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































