کراچی (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندی سندھ حکومت نے عدالت میں چیلنج کردی ہے ۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عمران عطا سومروکی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہہ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی الیکشن کمیشن کو کومختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں میں خامیاں دور کرنے کا حکم دیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے خامیاں دورکرنے کی بجائے لوکل باڈیز ختم کردیںبلدیاتی انتخابات کیلئے بنائے کونسلزاور ٹانز کو بھی ختم کردیا گیاالیکشن کمیشن کے اقدام سے بلدیاتی انتخابات متاثرہوں گے۔