لاہور(نیوزڈیسک )تحریک انصاف کے این اے122کے امیدوارعلیم خان نے الیکشن کمیشن کوایک درخواست دے دی ہے ۔این اے 122کے ریٹرننگ آفیسرزاہدخان نے درخواست موصول ہوگئی ہے ۔علیم خان نے درخواست این اے 122میں ووٹوں کی گنتی کے لئے جمع کرائی ہے ۔علیم خان نے بھی اس بات کی ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے تصدیق کردی ہے ۔جبکہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو اخلاقی فتح نصیب ہوئی ، انتخابی دھاندلی سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں تھے ، اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے ، ہمارے ووٹ باہر کیسے منتقل کئے گئے اس کی تحقیقات کررہے ہیں ، این اے122میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان اور پی پی 147کا معرکہ جیتنے والے شعیب صدیقی کو مبارک بادپیش کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ علیم خان نے پنجاب اور وفاقی حکومت کےخلاف بہترین مقابلہ کیا۔ وہ شعیب صدیقی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔این اے 122کا ضمنی الیکشن تحریک انصاف کی اخلاقی فتح ہے۔ عمران خان نے کہا کہ غلطیوں سے سبق سیکھیں گے۔ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔این اے 122میں سے تحریک انصاف کے نکالے گئے ووٹوں کی تحقیق کر رہے ہیں۔ ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنوں سے باہرنکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کررہے ہیں، تحقیقات کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے۔