لاہور ( نیوز ڈیسک) محرم الحرام کی آمد کے باعث ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ہر قسم کی وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی گئی اس کے علاوہ پولیس کی تعطیلات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ اس حوالے سے تمام ڈویڑنل کمشنرز ، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرز ، تمام تحصیل میونسپل افسران اور دیگر حکام کے نام جاری کئے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں پہلے سے موجود ہر قسم کی وال چاکنگ کو فوری طور پر صاف کروا دیں جبکہ اس ضمن میں مفصل رپورٹ بھی صوبائی کنٹرول روم کو فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ حکم غیر معینہ مدت تک نافذ العمل رہے گا۔