اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت خارجہ نے مختلف ممالک کیلئے نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قاضی خلیل اللہ کوروس ،مظہر جاوید کونیپال ،افرا سیاب کونیوزی لینڈ،جوہر سلیم کوجرمنی،معین الحق کوفرانس ،بابر ہاشمی کوبلغاریہ،زاہد علی کوسوڈان اور نادر جاویدکومراکش میں پاکستانی سفیر تعینات کیاگیا ہے جبکہ جبار میمن کوقونصل جنرل امریکہ اور احمد نسیم ورائچ کوقونصل جنرل جرمنی تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے سفیر جلد اپنے عہدے سنبھال لیں گے۔