لاہور (نیوز ڈیسک) این اے 122میں دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ وووٹر لسٹیں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی لسٹیں بنائی گئیں۔ درخواست عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری نے دائر کی۔ انہوں نے کہا ضمنی انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ ٹربیونل حلقے میں دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کرے۔ واضح رہے کہ این اے 122میں ضمنی انتخابات میں ایاز صادق نے فتح حاصل کی ہے جب کہ دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان رہے۔