اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی سسی پلیجو نے ٹھٹھہ کے پچاس دیہات میں ٹرانسفارمر اتارے جانے پر توجہ دلانوٹس دلایا۔ انہوں نے کہا ٹرانسفارمر اتارے جانا سیاسی انتقام ہے، بلدیاتی انتخابات سے قبل یہ سیاسی انتقام ہے۔ جواب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرانسفارمر اتارنا سیاسی معاملہ نہیں ہے اور نہ ہی ٹرانسفارمر اتارنے کے معاملے کا تعلق بلدیاتی انتخابات سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتارے جانے والے 19ٹرانسفارمرز پر 88لاکھ واجب الادا ہیں، ٹرانسفارمر کو پورے ملک سے اتارا جا رہا ہے۔ اس پر سینیٹ چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ چھوٹے نادہندگان کے ٹرانسفارمر اتارے جانے پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سات منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا سینیٹ میں وزارت پانی و بجلی کے تحریری جواب میں کہا کہ شیک منڈا ، بارا اور منڈک ڈیم کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔