کراچی(نیوز ڈیسک) پی آ ئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے تاہم اس میں گروپ ایک سے چار کے ملازمین شامل ہیں آفیسرز گروپ اس میں شامل نہیں ہے جن کی تنخواہوں میں اضافے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ائیرلائن ذرائع کے مطابق پی آ ئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آ خری بار 2004 میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ ائیر لائن کی مالی حالت ایسی نہیں تھی کہ ملازمین کی تنخواہیں وقت کے ساتھ ساتھ بڑھائی جا سکتیںجنگ رپورٹر احسن چوہدری کے مطابق ملازمین کو پہلے سالانہ بونس بھی ملا کرتا تھا جو ائیرلائن کی ابتر مالی حالت کے باعث 25 سال سے بند ہے نان آ فیسر اسٹاف کو ہر سال عید ایڈوانس کے نام سے کچھ رقم ملا کرتی تھی وہ بھی دو سال سے بندہو گئی ہے تاہم موجودہ انتظامیہ نے نان آ فیسر ملازمین کی تنخواہوں میں رواں سال جولائی سے 17 فیصد جبکہ آ فیسر اسٹاف کی تنخواہوں میں 14 فیصد عبوری اضافہ کیا ہے جسے ملازمین کی آ ئندہ طے ہونے والی حتمی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق نان آفیسر اسٹاف کی تنخواہ میں 35 یا 40 فیصد اضافے کی صورت میں آفیسرز کی تنخواہوں میں 25سے 30 فیصد اضافہ متوقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طے شدہ فارمولے کے تحت ائیر لائن انجینئرز کی تنخواہیں پائلٹس کو ملنے والی تنخواہوں کا 55 فیصد ہونا چاہئیں پائلٹس کی تنخواہوں میں 16 سال کے دوران 150 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ انجینئرز کی تنخواہیں اس تناسب سے نہیں بڑھ سکی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں