لندن(نیوز ڈیسک)لندن پولیس نے پی کے 786 کے فضائی میزبان ندیم انور اور صائمہ بٹ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ پاکستان روانگی کے لیے ہیتھرو ایئروپورٹ پہنچے۔ پی آئی اے کے عملے کے دونوں افراد پر چوری شدہ موبائل فون ساتھ لے جانے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس کی کارروائی کے باعث پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد روانہ کردی گئی۔