اٹک (نیوزڈیسک)سابق صوبائی وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد اٹک میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوارجہانگیرخانزادہ نے 40ہزارسے زائد ووٹ کے مارجن سے فتح حاصل کی جس میں سابق صوبائی وزیرداخلہ کرنل شجاع خانزادہ شہید کی ہمدردی کے ووٹ بھی شامل تھے اوراہلیان علاقہ نے شہیدشجاع خانزادہ کے بعد ان کے بیٹے جہانگیرخانزادہ کوکامیاب کرایا۔اب علاقے کے عوام کی نظریں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف پرلگی ہوئی ہیں کہ وہ اب اپنی جماعت کے واحدشہیدکے بیٹے کوکون سی وزارت دیتے ہیں تاہم افواہیں گردش کررہی ہیں کہ ان کوبھی اپنے والد مرحوم کی وزارت دی جاسکتی ہیں ۔تاہم اہلیان چھچھ کاکہناہے کہ اب وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازکی وفاءکاامتحان ہے کہ وہ سابق وزیرشجاع خانزادہ کے بیٹے اوررکن پنجاب اسمبلی کوکون سی وزارت سے نوازتے ہیں ۔اس سلسلے جہانگیرخانزادہ کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ ابھی تک ان کی وزارت کے بارے میں حکومتی سطح پرکوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔