لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 میں پوسٹل بیلٹ جاری نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق ڈی آر او کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کی جانب سے پوسٹل بیلٹ کی درخواست نہیں کی گئی جس کے بعد آر او کی جانب سے اعلان کیے گئے نتائج حتمی ہوں گے . ڈی آر او کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے پوسٹل بیلٹ سے متعلق عوام کو آگاہی نہیں دی. انہوں نے مزید بتایا کہ انتخاب میں بے ضابطگی سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے ابھی تحریری درخواست دائر نہیں کی۔