اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کیس کے فیصلے تک نجی سکولوں کو اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل، فریقین کو نوٹس جاری

datetime 12  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے این این) اسلام آبادہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کو اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق نے اضافی فیسوں کی واپسی کے حکم کے خلاف نجی اسکولوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، سماعت کے دوران نجی اسکولوں کے وکلا کی جانب سے کہا گیا کہ فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹیفکیشن بنیادی حقوق کے خلاف ہے کیونکہ متعلقہ حکام نے کسی نوٹس کے بغیر فیسوں میں کمی اور واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ عدالت عالیہ نے کیس کے فیصلے تک اضافی فیسوں کی واپسی کا حکم معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ نجی سکول رواں سیشن کے لئے پرانی فیس ہی وصول کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت 12 نومبر کو ہوگی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…