اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں مقیم 28 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں پاکستانی ویزا کی معیاد ختم ہو جانے سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر سعودی حکام نے مختلف شہروںسے اپنی تحویل میں لیا اور گزشتہ روز خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس بھجوا دیا، بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر امیگریشن حکام نے معمول کی کاروائی کے بعد انہیں گھروں کو جانے دیا۔