ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات ، پیپلزپارٹی نے آخری ”کارڈ“کھیلنے کافیصلہ کرلیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
GARHI KHUDA BUX, PAKISTAN, DEC 27: Former President and Co-Chairman Peoples Party (PPP), Asif Ali Zardari and Peoples Party (PPP) Patron-in-Chief Bilawal Bhutto Zardari offer Fateha during public gathering on the occasion of Benazir Bhutto Sixth Death Anniversary, held in Garhi Khuda Bux on Friday, December 27, 2013. From all over the Pakistan devotees of Benazir Bhutto and activities of Peoples Party are attending congregation of Benazir Bhutto death anniversary in the form of convoys. (Jamal Dawoodpoto/PPI Images).
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کو ممکن بنانے کیلئے پارٹی چیئرمین بلال بھٹو زراری نے میدان میں اترنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کے لیے اگلے ہفتے سے سندھ کا طوفانی دورہ کریں گے، بلال سندھ کے ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر جا کر ڈیرہ ڈالیں گے۔پارٹی ترجمان کے مطابق بلاول بھٹوزرداری کا پہلا پڑاﺅ9 اکتوبر کو نواب شاہ بے نظیرآباد میں ہوگا، جہاں وہ ہر ضلع کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کرینگے۔ انتخابات میں پارٹی کی جیت کے لیے ہدایتیں جاری کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماں کے درمیان پیدا ہونے والی ناراضگی کو بھی ختم کروائینگے ۔ دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے نیپرا کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے پانی اور بجلی کی وفاقی وزارت کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ اور قائداعظم سولر پارک منصوبوں کے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد یہ منصوبے حکومت پر بوجھ بن گئے ہیں، نیپرا کی سالانہ رپورٹ نے موجودہ ذمیداران کی نااہلیت اور بدانتظامی کے پول کھول دیے ہیں اور ساتھ ساتھ 2013کے الیکشن میں عوام سے کیے گئے واعدوں کی پاسداری میں وفاقی حکومت کی ناکامیوں کو ظاہر کردیا ہے۔ نیپرا نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پانی اور بجلی کی وزارت نے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں جنکوز کی پیداوار میں کمی کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں ڈسکوز کی کرپشن کو نظر میں رکھا جو کہ صارفین کواوور بلنگ کے توسط سے لوٹ کر اپنی بدانتظامی کا خمیازہ پورا کر رہی ہیں، کیونکہ چکاس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 70فیصد میٹرز ناقص ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیامینٹرین کی جانب سے ایوان میں اس حوالے سے تحریک التوا جمع کروانے کو سرہاتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرادی نے مزید کہا کہ مسلسل تین سالوں سے ہم سنتے آرہے ہیں کہ بجلی اور پانی کے مملکتی وزیر مختلف صوبوں کے عوام پر ” چور“ کا الزام لگاتا آرہا ہے، کیا اب وزیر موصوف مہربانی کرکے بتائیںکہ اصل چور کون ہے؟ پانی اور بجلی وزارت ایوان کو اعتماد میں لیے بغیر زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے نیپرا سے وضاحت مانگ رہی ہے یہ بات مضحکہ خیز ہے جبکہ حقیقت میں پانی اور بجلی کی وزارت کو اس سلسلے میں عوام کے سامنے اپنی وضاحت پیش کرنی چاہیے تھی،کیا پانی اور بجلی وزارت یہ بتائیں گی کہ تیل کے نرخوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود بجلی کے نرخ صارفین کی برداشت سے باہر کیوں ہیں؟ کیا وزارت یہ بتائیں گی کہ بجلی کمپنیاں ناقص میٹرز کے ذریعے صارفین سے زائد وصولی کرکے اپنی نا اہلیت اور لائین لاسز کو کیوں چھپا رہی ہیں؟ کیا وزارت عوام کو یہ معلومات فراہم کرے گی کہ بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں جنکوز کم پیداوار کیوں دے رہی ہیں؟ وفاقی حکومت نندیپور سمیت دیگر مختلف پاور کمپنیاں بند کرنے پر کیوں زور دے رہی ہے؟ بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ پانی اور بجلی وزارت زائد وصولیوں کے مد میں صارفین کو معاوضہ ادا کرے اورقوم کے سامنے ایمانداری سے بجلی سیکٹر کی ناکامیوں کی حقیقی تصویر دکھائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…