اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلہ لئی نے کہاہے کہ بچپن سے بے نظیر بھٹو میری آئیڈیل تھیں ¾ میری ایک تقریر سے وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ مجھے اپنی بیٹی بنا لیا ¾انہوںنے میری تعلیم کی ذمہ داری بھی اٹھانے کی کوشش کی لیکن میرے والد آمادہ نہیں ہوئے ¾تحریک انصاف آنے والے وقت میں حکومت کومزید ٹف ٹائم دے گی ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ایک مرتبہ میں نے بے نظیر بھٹو کو فاٹا کی صورتحال بتائی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے لیکن اسی سال ان کی شہادت ہوگئی جس کے بعد حالات تبدیل ہوگئے اور جو لوگ بی بی کے قریب تھے انہیں فراموش کر دیا گیا فاٹا میں بھی عوام کو اعتماد میں لئے بغیر فیصلے کئے جانے لگے کسی نے ہماری آواز نہیں سنی جس پر میں نے پیپلز پارٹی سے مایوس ہو کر آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی جس سے چھ ماہ وابستہ رہی اور اس کے بعد عمران خان نے جب شمالی وزیرستان میں لانگ مارچ کا اعلان کیا تو میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئی مجھے کم عمر ترین رکن اسمبلی ہونے کا اعزاز حاصل ہے انہوںنے اس مقام تک پہنچنے کےلئے میرے والد نے سب سے زیادہ سپورٹ کی جبکہ میری والدہ نے تربیت میں اہم کر دارادا کیا میری بہن ماریہ طور پکئی بچن سے ہی لڑکوں کے ساتھ سکواش کھیلتی تھیں آج وہ ملک کی بہترین کھلاڑی ہیں ۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ خیبر پختون خوا میں خاصی تبدیلی آ چکی ہے اب وہاں روائتی سیاست کا خاتمہ ہو رہا ہے پہلے عوام کو نوکری کےلئے سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے اور ارکان اسمبلی بھرتیاں کرتے اور نوکریاں بیچتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ۔
بینظیربھٹو کی منہ بولی بیٹی تحریک انصاف میں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشک شرما نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
-
گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے
-
تہران میں کیا دیکھا (سوم)
-
پنجاب،تعلیمی کیلنڈر میں بڑی تبدیلی کی تیاری، گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کی سفارش
-
شناختی کارڈ کہاں اور کب استعمال ہوا، شہریوں کو فراڈ سے بچانے کے لیے نادرا نے ایپلی کیشن متعارف کرا د...
-
میاں بیوی کی خودکشی کا دلسوز واقعہ، موت سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
-
پی ٹی آئی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت نے آل ٹائم ریکارڈ قائم کردیا
-
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
پنجاب حکومت کا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ پروگرام کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
-
اے آر رحمان کا نصرت فتح علی خان سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آ گیا
-
سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز
-
لاہور، جیولرز مارکیٹ میں 20 کلو سونے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار
-
بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں آگری، باپ بیٹا اور بھتیجا جاں بحق















































