لاہور(این این آئی) تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرورکی قیادت میں وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور کے ضمنی انتخابات کے لئے پاکستان تحریک انصا ف کی حمایت کا اعلان کردیا اتوار کے روز تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے این اے 122 سے امیدوار عبدالعلیم خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید و دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹرمیں جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد و دیگر رہنماﺅں سے ملاقات کی جو ایک گھنٹہ سے زائد تک جاری رہی جس میں لاہور کے ضمنی انتخابات سمیت دیگر امورپر بات کی گئی چوہدری سرور کے اعلامیہ کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اور جماعت اسلامی تحریک انصاف کے عبداعلیم خان اور شعیب صدیقی کو سپورٹ کرے گی۔