اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے این اے 122ضمنی انتخاب کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کافیصلہ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ ریحام خان گڑھی شاہو سے ڈونگی گراﺅنڈ تک خواتین کی ریلی کی قیادت کریں گی جبکہ ان کے ہمراہ دیگر رہنما خواتین بھی ہوں گی۔