ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

این اے 122 پہلے بھی میرا تھا اور میرا ہی رہے گا ، ایاز صادق

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سابق سپیکر اور این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق نے کہا ہے کہ این اے 122 پہلے بھی میرا تھا اور میرا ہی رہے گا ۔ ضمنی انتخاب میں عمران خان اور علیم خان سے مقابلہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر اور این اے 122 میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ایاز صادق نے اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایاز صادق نے کہا کہ علیم خان پر 261 کروڑ روپے فراڈ کے ثبوت ہیں ۔ علیم خان کے خلاف 4 ایف آئی آر درج ہیں الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے انہوں نے مزید کہا کہ این اے 122 میں پہلے بھی میں نے ہی الیکشن جیتا تھا اور اب بھی میں ہی الیکشن جیتوں گا ۔ میں نے پہلے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی اب کروں گا ۔ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ ذاتیات کی سیاست کرتی ہے ضمنی انتخاب میں میرا مقابلہ عمران خان اور علیم خان سے مقابلہ ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ کامیابی مجھے ہی نصیب ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…