اسلام آباد (آن لائن) 70 سے 80 فیصد جرائم پیشہ افغانی نادرا کے کمپیوٹرائزڈ کارڈز کی بدولت پاکستان میں جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ہیں ۔ افغانیوں کی نقل بڑے سانحات کا باعث بن رہی ہے ۔ 14 ہزار 153 افغانی گرفتار بھی ہو چکے ہیں جبکہ افغان سموں کی روک تھام بارے اقدامات بھی تاحال ناکافی ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیکورٹی مسائل افغانیوں کی وجہ سے بھی بڑھ رہے ہیں اب تک جتنے بھی افراد گرفتار کئے گئے ہیں ان میں سے 70 سے 80 فیصد کا تعلق افغانستان سے ہے جو مختلف کالعدم تنظیموں کے لئے پشاور اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں ۔