اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شجاع خانزادہ خود کش حملہ کیس میں گرفتار ملزم قاسم معاویہ نے انکشاف کیا ہے کہ شجاع خانزادہ پر پہلا حملہ ناکام ہوا۔ خود کش بمبار کو 16 اگست سے پہلے ہی شادی خان پہنچا دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق شجاع خانزادہ حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے سنسنی خیز انکشافات۔ شجاع خانزادہ پر پہلا حملہ ناکام ہوا۔ معاونت مقامی افراد نے کی۔ گرفتار ملزم قاسم معاویہ نے سی ٹی ڈی پولیس کو بتایا کہ 16 اگست کے حملے سے پہلے بھی شجاع خانزادہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، خود کش حملہ آور کو شادی خان پہنچایا لیکن شجاع خانزادہ جلدی نکل جانے کے سبب بچ گئے۔قاسم معاویہ نے انکشاف کیا کہ شجاع خانزادہ پر حملے میں زیادہ معاونت مقامی کارندوں نے فراہم کی۔ خودکش حملہ آور کو شادی خان پہنچانے کے بعد موٹر سائیکل شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہی چھوڑ دی۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ شجاع خانزادہ حملے کے تمام منصوبہ سازوں کا سراغ لگا لیا۔ گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
شجاع خانزادہ پر پہلا حملہ ناکام ہوا: گرفتار ملزم قاسم معاویہ کا انکشاف
4
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں