کراچی(نیوزڈیسک)ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہےکہ ضیاء اللہ آفریدی خود کو بچانے کے لئے مجھ پر الزام لگارہے ہیں، مجھ پر جو الزامات لگائے گئے اس کی تحقیقات کیلئے حاضرہوں، مجھ پر یا میرے گھر پر ایک روپیہ حرام ثابت ہوجائے تو میں خودکشی کرلوں گا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی کے معاملہ پر مجھے مختلف فورمز سے لالچ بھی دیا گیا اور دھمکیاں بھی دی گئیں، ملک میں آئل مافیا کا وجود ہے۔ پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کیخلاف والدین احتجاج کررہے ہیں، حکومت کو اس معاملہ میں تیزی دکھانی ہوگی کیونکہ اس وقت بچوں کیلئے بحرانی کیفیت ہے کہ وہ کہاں جائیں اور کس اسکول میں داخلہ لیں، والدین کیلئے مسئلہ ہے کہ وہ اتنی زیادہ فیس نہیں دے سکتے تو پھر کیا کریں، بہت سارے بڑے اسکول ایسے ہیں جو کسی کو جوابدہ نہیں ہیں، بہت ہی مہنگے اور بڑے اسکول کسی یونین یا ایسے اسکولوں کے کسی پلیٹ فارم کا حصہ نہیں ہوتے، اس صورتحال میں دیکھنا ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کیا کرتی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نےمزید کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی سرمایہ کاری میں پیسہ نہیں لگایا، گزشتہ حکومت نے 2005ء سے 2008ء تک پچاس کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی، ہماری حکومت نے اس پیسے کو سرمایہ کاری سے باہر نکال لیا