اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیب کی کارروائیوں میں تیزی ،حکام کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کیخلاف انکوائری شروع کر دی نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب میجر (ر)برہان الدین کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہیں ،رانا مشہود پر کئی الزامات ہیں،نندی پورپاور پروجیکٹ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی نیب نندی پور پاور پروجیکٹ کی انکوائری کررہا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاءکے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انکی کی طرف سے2کروڑ20لاکھ روپے ادا کرنیکی درخواست ہیڈکوارٹربھجوادی گئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں