اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب کے ضلع لیہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلےکے جھٹکے ضلع بھر میں محسوس کیےگئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز لیہ کے مشرق میں 50 کلومیٹر دور بتایا جارہا ہے۔