اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی اداکار اور مشہور باڈی بلڈر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے،سلمان خان کا دکھ کااظہار.

datetime 11  اکتوبر‬‮  2025 |

ممبئی(این این آئی)سابق مسٹر انڈیا اور بھارتی اداکار ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر 3جیسی مشہور فلم میں کام کرنے والے اداکار اور باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے 41سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ورندر کے منیجر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اداکار کو کندھے میں درد محسوس ہو رہا تھا اور وہ علاج کیلئے امرتسر کے ہسپتال گئے تھے۔

اداکار کے بھتیجے نے صحافیوں کو بتایا کہ ورندر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔41سالہ ورندر سنگھ نے ٹائیگر 3کے علاوہ Marjaavaan، Kabaddi Once Againجیسی فلموں میں بھی اداکاری کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ورندر سنگھ گھمن نے 2009میں مسٹر انڈیا کا ٹائٹل جیت کر شہرت حاصل کی تھی اور وہ مسٹر ایشیا کے مقابلے میں پہلے رنر اپ رہے تھے۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ورندر سنگھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…