فیصل آباد( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے عمرہ کے بہانے خواتین کو سعودی عرب میں بھیک منگوانے والے نیٹ ورک کا سرغنہ گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے فیصل آباد نے اشتہاری ملزم محمد شریف کوائیر پورٹ سے گرفتارکیا گیا،ملزم کے خلاف انٹرپول کے ذریعے بلیونوٹس بھی جاری کیاگیا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق گینگ میں شامل دوملزمان ظہوراحمد اورمحمد غفور پہلے ہی گرفتار ہیں۔ملزمان معصوم شہریوں کومفت عمرہ اور ملازمت کے جھانسہ دے کرسعودی عرب اسمگل کرتے ہیں،متاثرہ خواتین کوسعودی عرب میں بھیک مانگنے پرمجبورکیاجاتا ہے،گرفتارملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔