ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

والی بال کوچ کی جنسی ہراسانی پر 19 سالہ کھلاڑی کی خودکشی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد (این این آئی)بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 19 سالہ طالبہ نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لالہ گوڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مقامی کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔طالبہ کی شناخت مقتولہ ماؤلیکا کے نام سے ہوئی جو سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی اور کالج کی والی بال ٹیم سے وابستہ تھی۔طالبہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ کالج کی والی بال ٹیم کے کوچ امباجی کافی عرصے سے میری بیٹی کو پریشان کر رہے تھے وہ ناجائز تعلق قائم کرنا چاہتے تھے۔

انھوں نے پولیس کو بتایا کہ جب میری بیٹی نے انکار کیا تو بچی کو ذہنی اذیت دینے لگے اور سب کے سامنے زلیل کرتے تھے۔مقتولہ کے والد نے بتایا کہ جس کے نتیجے میں میری بیٹی شدید ذہنی تناؤ میں آ گئی اور گزشتہ چند روز سے بجھی بجھی رہ رہی تھی۔آخر کار دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی جان لے لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل کبڈی اور دیگر کھیلوں کی قومی ٹیموں کی خاتون کھلاڑیوں نے بھی کئی شکایات درج کرائی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…