جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کسان ریلیف پیکیج‘بلدیاتی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوگا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے کسانوں کے لئے اعلان کئے جانے والے اربوں روپے کے ریلیف پیکج کا دفاع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اس سے سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات متاثر نہیں ہونگے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان افتخار راجہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کسانوں کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کئے جانے والے ریلیف پیکیج سے انتخابات کے ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے کیونکہ یہ پیکیج صرف پنجاب اور سندھ کے لئے نہیں ہے بلکہ ملک بھر کے کسانوں کے لئے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن اور پلانگ کمیشن کے حکام نے ایک اجلاس میں شرکت کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے قبل وفاقی اور صوبائی حکومتیں کسی بھی قسم کے پیکج کا اعلان اور نئے فنڈز جاری نہیں کریں گی۔اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت کے کسانوں کے لئے اعلان کئے جانے والے ریلیف پیکج کو مسترد کرتے ہوئے اسے چھوٹ کا پلندا اور مسلم لیگ ن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے اعلان کیا جانے والا پیکیج حقیقت اور سچائی سے بہت دور ہے اور اس کا مقصد کسانوں کو دھوکا دینا ہے۔انھوں نے دبئی سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پیکیج ’بہت کم اور بہت دیر‘ سے آیا جبکہ اس میں سرمایہ کاری کے ذرائع کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں۔سابق صدر نے کہا کہ جس وقت کسان مظاہرے کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کررہے تھے کہ انھیں تبائی سے بچایا جائے اس وقت حکومت ان کے مطالبات تسلیم نہیں کررہی تھی، اور جیسے ہی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول کا اعلان کیا گیا تو ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی پی کے دور حکومت میں زراعت کے شعبے سے ترقی کی جس سے ملک کے زر مبادلہ میں اضافہ ہوا جو کہ کسانوں کے لئے ریلیف اور مجموعی خشحالی کا باعث بنا۔آصف زرداری نے حکومت کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ذراعت کے شعبے سے منسلک کروڑوں لوگوں کو نظر انداز کرکے چند افراد کے فائدے کے لیے میٹرو بس جیسے منصوبوں پر خرچ کررہی ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…