پشاور (نیوزڈیسک)مقامی رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان پشاور نے 24ستمبر بروز جمعرا ت کو عیدالاضحی کا اعلان کردیا اس سلسلے میں اتوار کی رات مقامی رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی اجلاس میں کمیٹی کے اراکین مولانا خیر البشر ٗمولانا شفیق الرحمان ٗمولانا شریعت اللہ ٗمولانا سراج الاسلام ٗقاری محمد حسین ٗمولانا حسین احمد مدنی ٗمولانا دائد شاہ اور دیگر نے شرکت کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کہ گیار ہ اضلاع میں مقامی کمیٹیوں سے رابطے کئے گئے لیکن کہیں سے بھی ذو الحجہ کاچاند نظر أنے کی اطلاعات نہیں ملی لہذا کمیٹی کے فیصلے کے مطابق أج بروز پیر30 ذیقعدہ ٗکل بروز منگل یکم ذو الحجہ ہے لہذا 24
مزید پڑھئے: پاکستان سمیت دنیابھرمیں ہلچل مچادی
ستمبر بروز جمعرات عیدالاضحی ہوگا۔