پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

بڑا فیصلہ ہوگیا، ایف آئی اے کوپولیس اور رینجرز کی مدد سے کریک ڈاون کا حکم

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کی مدد سے کریک ڈان کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی طور پر اور جعلی ویزوں کے ذریعے شہریوں کو ملک سے باہر بھیجنے والے ایجنٹوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی فوری ایکشن لیا جائے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں وزارتِ داخلہ میں دو مختلف اجلاسوں میں انسانی سمگلنگ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کہی ۔ اجلاس میں سیکریٹری وزارتِ داخلہ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر امیگریشن، ڈائریکٹر پنجاب، ڈائریکٹر بلوچستان اور ڈائریکٹر اسلام آباد کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا انسانی سمگلنگ ، بچوں اور خواتین سے جبری مشقت، انسانی خرید و فروخت اور انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث عناصر نہ صرف ملک کی بدنامی کا باعث ہیں بلکہ معصوم اور ضرورت مند لوگوں کا استحصال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر شہریوںکو بیرون ملک بھیجنے کے واقعات میں اکثر اوقات قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی خبریں نہایت قابل تشویش ہے۔ ایسے عناصر کسی قسم کی بھی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ ایف آئی اے اس سلسلے میں ایک مربوط اور منظم حکمت عملی مرتب کرے اور آئندہ ایک ماہ میں اس کے واضح نتائج سامنے آنے چاہیں

 

مزید پڑھئے:پیمرا حرکت میں آگیا

۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں یہ امر نہایت ضروری ہے کہ پاک فغان بارڈر کے ذریعے غیر قانونی آمدورفت کو موثر طریقے سے کنٹرول کیا جائے اور سرحد کی موثر طریقے سے نگرانی کی جائے۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک و تعاون سے پاک افغان بارڈ کے ذریعے آمد و رفت کوکنٹرول کرنے کے لئے ایک مربوط اور منظم حکمت عملی اختیارکرے۔ میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے جبری مشقت اور دیگرانسانی حقوق کی پامالی کے دیگر سنگین واقعات پر بات کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے زور دیا کہ تمام سرکاری ادارے سول سوسائٹی کے تعاون سے اس اہم مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا ایف آئی اے ملک بھر سے اس سلسلے میں ڈیٹا اکٹھا



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…