جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نجی ٹی وی چینلز پر فاش غلطی۔۔پیمرا حرکت میں آگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں ٹی وی چینلز پر ایک قابلِ اعتراض اور نامناسب اشتہار کی نشریات کے خلاف سینکڑوں عوامی شکایات پر پیمرا نے تمام نجی ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیوز اور پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے ) کو مراسلے میں مذکورہ اشتہار پر فوری نظر ثانی کرنے کو کہا ہے۔ یاد رہے کہ پیمرا نے جولائی 2013?ء میں بھی اسی اشتہار پر بڑی تعداد میں عوامی شکایات کے پیشِ نظر جن میں یہ اشتہار زیادہ تر قابلِ اعتراض اور بیہودہ قرار دیا گیا تھا، پر پابندی لگائی تھی۔پیمرا نے اپنے ہدایت نامہ میں واضح کیا ہے کہ اشتہارکی منظر کشی ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے سراسر منافی ہے۔پیمرا نے مزید بتایا کہ عوامی شکایات کے قطع نظر اشتہار کا مواد پیمرا ایکٹ 2007کی سیکشن20(b), (c) & (f) ، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 37(g) اور الیکٹرانک میڈیا ضابط اخلاق2015کی شق 14(1)(3)(d)کے بھی منافی ہے جس کے تحت کوئی پروگرام /اشتہار جوکہ اخلاقیات کے عام معیار کے منافی ہو ، نشر نہیں کیا جا سکتا ہے۔پیمرا نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے )، پاکستان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (پی اے ایس)اور تمام نشریاتی لائسنس یافتگان کو اشتہارکی مناسب نظر ثانی اور اقدار کے مطابق ہونے تک نشر نہ کرنے کو یقینی بنانے کا کہا ہے تاکہ عوامی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…