کراچی (نیوزڈیسک).کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 3 گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،تینوں گروہوں نے شہر کے مختلف حصوں کو بانٹ رکھا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق
ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک گروہ ضلع شرقی اور صدر کے علاقے میں وارداتیں کرتا ہے، دوسرا گروہ ضلع غربی جبکہ تیسرا گروہ کورنگی میں وارداتیں کرتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تینوں دہشت گرد گروہ 4سے 5دن کے وقفے سے وارداتیں کرتے ہیں، تینوں گروہوں کے دہشت گرد واردات کیلئے موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں، تینوں گروہ القاعدہ کے رہنما عمر عرف کاٹھیو سے رابطے میں ہیں۔
کراچی :ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کے 3 گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف
13
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں