لاہور(نیوزڈیسک)۔ پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیم کی طرف سے دھمکیوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ۔یہ فیصلہ تحریک انصاف کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی ،چوہدری محمد سرور ، میاں محمود الرشید ، عبدالعلیم خان، میاں اسلم اقبال اور ملک تیمور کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب حکومت ،وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں کو کالعدم تنظیم کی طرف سے رہنماؤں کو دھمکی آمیز ای میلز سے آگاہ کرتے ہوئے سکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا ۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ‘ ترجمان پنجاب حکومت
12
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں