کراچی (نیوزڈیسک ) سندھ رینجرز کے ترجمان نے کراچی کے پرامن شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی یوم سوگ کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں نے امن دشمنوں کی دھمکیوں کونظر اندازکیا،کراچی کے امن کے لئے رینجرزاورعوام متحدہیں،ترجمان نے کہا کہ عوام کاتحفظ ہماراعزم ہے۔ایم کیو ایم نے کارکنوں کی ہلاکت پر سوگ کااعلان کیا تھا۔ تاہم رینجرزنے کاروباری مراکز کھلے رکھنے اور ٹرانسپورٹ کی روانی برقراررکھنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کیا۔علاوہ ازیں رینجرز نے ایم کیوایم کی جانب سے ہڑتال کی کال کے موقع پر مختلف علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے ایم کیوایم کے 8شر پسندوں کو گرفتار کرلیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں