اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں حساس اداروں اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی۔ کارروائی میں پانچ مبینہ دہشت گرد بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں اور اس کے علاوہ 59 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے علاقے ترنول میں کی گئی۔ کارروائی دو گھروں میں کی گئی۔ کارروائی میں دہشت گردوں سے 80 کلو بارود، بیس پستول اور بیس بندوقیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ہونے والے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے گی۔