اسلام آباد (نیوزڈیسک)۔ پاکستان اسلحہ بردار ڈرونز ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا پانچواں ملک بن گیا ہے بھارت خوف کا شکار ہوگیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا میں آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی امریکہ ٗ اسرائیل ، برطانیہ اور نائیجریا کے پاس ہے جہاں اسے جنگ میں استعمال کیا جاتا ہے ، ان ممالک کے بعد اب پاکستان بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا۔فرانس ، ایران اور عرب امارات بھی اس ٹیکنالوجی کے حصول کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم ان کی جانب سے کبھی اس کا مظاہرہ نہیں کیا گیا ہے ۔یونیورسٹی آف پنسلووینیا کی تحقیق کے مطابق دنیا کے 30 سے زائد ممالک اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں۔نیو امریکن سینٹر کے ایسو سی ایٹ کیلی سیلر کے مطابق بہت سے ممالک ابھی اس متعلق سوچ رہے ہیں کہ اگر وہ آرمڈ ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرتے ہیں تو اس کو کس مقصد کیلئے استعمال کریں گے۔موجودہ دور میں آرمڈ ڈرون کی اہمیت کافی اہمیت اختیار کر گئی خاص طور پر ایسے ممالک میں جہاں دہشتگرد موجود ہیں ۔ امریکہ نے ڈرون کا استعمال پاکستان ، افغانستان اور دیگر ایسے ممالک میں کیا جہاں دہشتگرد کارروائیاں جاری تھیں۔پاکستان وزارت داخلہ کے سابق سیکرٹری تسنیم نورانی نے بتایا کہ براق ڈرون بنانے کے بعد اب پاکستان کو امریکہ پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا اور ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جہاں ٹارگٹ مشکل ہو۔