لاہور(نیوزڈیسک)سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے افسران و ملازمین کی ڈگریوں کی چھان بین شروع کردی گئی ،فیصلے کے بعد محکمے کے افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ۔ ایس این جی پی ایل انتظامیہ کی طرف سے ریجنل اور سب آفسز کو ارسال کئے گئے مراسلے میں تمام افسران اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی ڈگریاںاور سرٹیفکیٹس ہائیر ایجوکیشن اور دوسرے متعلقہ اداروں سے تصدیق کرانے کے بعد 10اکتوبر تک جمع کرادیں اور مقررہ مدت کے اندر ڈگریوں اورسرٹیفکیٹس کی تصدیق کرا کے جمع نہ کرانے والے افسران و ملازمین کی تنخواہیں روک لی جائیں گی۔