کراچی(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے را کے4 ایجنٹس کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کردی ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 2008میں کراچی میں ایک ہی روز8 بم دھماکے کیے۔ جمعہ کو سی ٹی ڈی پولیس نے را کے چار ایجنٹس محسن خان ،شفیق،خالد امان اور عبدالجبار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میںپیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے اپنے پہلے ریمانڈ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت سے نہ صرف تربیت حاصل بلکہ2008 کے انتخابات میں ایم کیوایم کے الیکشن دفاتر کے باہر بم دھماکے بھی کیے اور ایک ہی دن میں8 مختلف مقامات پر یہ دھماکے کیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ یہ دھماکے ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور کے بھائی محمود صدیقی کی ہدایت پر کیے گئے جو کہ بھارت میں ہے اور را کے لیے کام کرتا ہے۔ ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ انہیں باقاعدہ تنخواہ دی جاتی تھی اور یہ رقم ان کے اکاونٹ میں محمود صدیقی را کی جانب سے منتقل کرتا تھا اور جون میں بھی ڈھائی لاکھ روپے راکی جانب سے ان کے اکاو ¿نٹ میں بھیجے گئے۔ ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے اور وہ کے کے ایف سے تنخواہ بھی وصول کرتے تھے جبکہ