لاہور(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھوٹے بچوں کو منشیات کا عادی بنا کر زبردستی بھیک منگوانے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے کارروائی کرکے گروہ کے 10افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک بچے کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ، آج ( ہفتہ ) سے بھرپور کریک ڈاﺅن شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن صباءصادق نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیاض احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو بچوں کو منشیات کا عادی بنا کر بھیک منگوانے کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے بادامی باغ کے علاقے سے 3خاندانوں پر مشتمل 10افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ وہاں سے ایک بچے کو بھی بازیاب کروایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ شام 7بجے کے بعدبچوں کو سڑکوں پر لے آتا تھا اور چھوٹے بچوں کو منشیات کا عادی بنا کر ان سے زبردستی بھیک منگوائی جاتی تھی ۔صباءصادق نے ایسے گروہوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے