کراچی (نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کو گھر منتقل کرنے کا فیصلہ تین قبل ہی ہوگیا تھا ۔تاہم جمعہ کو باقاعدہ طور پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔رشید گوڈیل رینجرز کی سکیورٹی میں گھر منتقل ہوگئے ہیں ۔واضح رہے کہ رشید گوڈیل کو 18اگست کو ڈیفنس سے بہادرآباد آتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا ۔حملے میں ان کی اہلیہ محفوظ رہی تھیں جبکہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا ۔