کراچی(نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز تعینات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور ڈاکٹر سیما ضیاء نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پرپولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز اور غیر مقامی انتخابی عملے کی تعیناتی کیلیے قرار داد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔ اس موقع پر سیماضیاء کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں پولنگ کا عملہ دھاندلی میں ملوث تھا۔ انتخابات کو شفاف بنانے کیلیے الیکشن کمیشن، ایجوکیشن اور لوکل گورنمنٹ کے بجائے دیگر اداروں سے عملے کا انتخاب کرے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کے باجود تحریک انصاف سندھ میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کیلیے تیار ہے۔بلدیاتی انتخابات کے موقع پر الیکشن کمیشن کو اپنی ذمے داریاں پوری کرنی چاہئیں